آدی بٹلہ اغواء معاملہ میں مزید تین ملزمین گرفتار

   


حیدرآباد۔/18 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) آدی بٹلہ اغواء معاملہ میں مزید تین ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ 31 سالہ محمد واجد رومان، 23 سالہ کے پون اور 22 سالہ وائی راما چندرا چاریہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ان تازہ ترین گرفتاریوں سے اس کیس میں گرفتار ہونے والے افراد کی تعداد 38 ہوگئی ہے جبکہ کلیدی ملزم نوین ریڈی کو پولیس نے گرفتار کرکے عدالتی تحویل میں دے دیا ہے اور اسے عنقریب پولیس تحویل میں لینے کی کوشش جاری ہے۔ گذشتہ ہفتہ نوین ریڈی اور اس کے ساتھیوں نے میڈیکل کی طالبہ ویشالی کا اغواء کرکے اسے نلگنڈہ منتقل کیا تھا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں گرفتاریوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ب