حیدرآباد۔/16 فبروری، ( سیاست نیوز) آدی بٹلہ پولیس اسٹیشن حدود میں ایک شخص کے قتل کی سنگین واردات پیش آئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 45 سالہ محمد عبداللہ ساکن پارسی گٹہ مشیرآباد جو فنکشن ہالس میں مزدوری کرتا تھا کل رات دیر گئے نامعلوم افراد نے اس کے سر پر وزنی شئے سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں وہ ہلاک ہوگیا۔ پولیس آدی بٹلہ نے بتایا کہ محمد عبداللہ کو انتہائی زخمی حالت میں مقامی دواخانہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ پولیس نے اس سلسلہ میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور خاطیوں کی تلاش شروع کردی ہے۔