قنوت نازلہ کی دعائیں

   

ابویحییٰ محمد زکریا زاہد
اَللّٰھُمَّ اغْفِرْلَنَا وَلِلْمُؤمِنِیْنَ وَالْمُؤمِنَاتِ وَالْمُسْلِمِیْنَ وَالْمُسْلِمَاتِ وَاَلِّفْ بَیْنَ قُلُوْبِھِمْ وَاَصْلِحْ ذَاتَ بَیْنِھِمْ وَانْصُرْھُمْ عَلٰی عَدُوِّکَ وَعَدُوِّھِمْ.
اے اللہ! ہمیں بھی اور تمام مومن مردوں‘ مومن عور توں‘ مسلمان مردوں اور مسلمان عورتوں کو بخش دے۔ ان کے دلوں میں باہمی اُلفت ڈال دے‘ ان کے درمیان اصلاح فرما دے‘ اپنے اور ان کے دشمنوں پر ان کی مدد فرما۔
اَللّٰھُمَّ خَالِفْ بَیْنَ کَلِمَتِھِمْ وَزَلْزِلْ اَقْدَامَھُمْ وَاَنْزِلْ بِھِمْ بَأسَکَ الّٰذِیْ لاَ تَرُدُّہٗ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِیْنَ.
الٰہی ! ان کے درمیان اختلاف ڈال دے‘ ان کے قدموں کو ڈگمگا دے اور ان پر اپنا وہ عذاب نازل فرما کہ جسے تو مجرم قوم سے واپس نہیں لوٹاتا۔
(البیہقی وحصن حصین)
اَللّٰھُمَّ اِنّا نَجْعَلُکَ فِیْ نُحُوْرِھِمْ وَنَعُوْذُبِکَ مِنْ شُرُوْرِھِمْ.
اے اللہ! ہم تجھی کو ان کے مقابلے میں کرتے ہیں اور ان کی شرارتوں سے تیری پناہ چاہتے ہیں۔(رواہ احمد وابوداؤد)
اَللّٰھُمَّ اکْفِیْنَا ھُمْ بِمَا شِئْتَ۔
اے اللہ! انکے مقابلے میں ہمارے لئے جیسے چاہے کافی ہوجا۔ (مسلم)
اَللّٰھُمَّ مُنْزِلَ الْکِتَابِ سَرِیْعَ الْحِسَابِ اَللّٰھُمَّ اھْزِمِ الْاَحْزَابَ. اَللّٰھُمَّ اھْزِمْھُمْ وَزَلْزِلْھُمْ۔
کتاب اتارنے والے اور جلد حساب لینے والے اللہ! کافر جماعتوں کو شکست دے۔ اے اللہ! انہیں شکست دے اور انہیں ہلا کر رکھ دے۔
اَللّٰھُمَّ اَنْتَ الْقَوِیُّ وَنَحْنُ الضُّعَفآئُ وَاَنْتَ الْغَنِیُّ
وَنَحْنُ الْفُقَرَآئُ نَشْکُوْ اِلَیْکَ ضُعْفَ قُوَّتِنَا وَقِلّۃَ حِیْلَتِنَا وَھَوَانَنَا عَلَی النّاسِ.
اے اللہ! تو طاقت والا اور ہم کمزور ہیں‘ تو دولت والا اور ہم فقیر ہیں۔ لوگوں میں اپنی رسوائی‘ تدبیر کی کمی اور اپنی طاقت کی کمزوری کی شکایت ہم تیرے ہاں کرتے ہیں۔
اَللّٰھُمَّ دَمِّرْ أعْدَائَ الدِّیْنِ اَللّٰھُمَّ دَمِّرْ دِیَارَھُمْ
وَشَتِّتْ شَمْلَھُمْ وَفَرِّقْ جَمْعَھُمْ اَللّٰھُمَّ مَزِّقْھُمْ کُلَّ مُمَزَّقٍ‘ اَللّٰھُمَّ قَتِّلْ شُبَّانَھُمْ وَیَتِّمْ أطْفَالَھُمْ وَرَمِّلْ نِسَآئَ ھُمْ‘ اَللّٰھُمَّ خُذْھُمْ أَخْذَ العَزِیْزِ المُقْتَدِرِ‘
اَللّٰھُمَّ احْصِھِمْ عَدَداً وَاقْتُلْھُمْ بَدَداً
اللہ! دین کے دشمنوں کو ہلاک کر دے۔ اللہ! ان کے گھروں کو برباد کر دے‘ ان کے اتحاد کو پارہ پارہ کر دے اور ان کی جمعیت کو ٹکڑے ٹکڑے کر دے۔ اے اللہ! انہیں ہر قسم کی تباہی سے دو چار کر کے چیر پھاڑ دے۔ الٰہی! ان کے جوانوں کو قتل‘ ان کے بچوں کو یتیم اور ان کی عورتوں کو بیوہ کر دے‘ اے اللہ! ایک غالب اقتدار والے کی طرح انہیں پکڑ لے۔ اللہ! ان کی تعداد شمار کر لے اور انہیں چن چن کر ہلاک کر۔
اَللّٰھُمَّ انْجِ الْمُسْتَضْعَفِیْنَ مِنَ الْمُؤمِنِیْنَ
بِسِجْنِ أعْدَائِکَ وَأعْدَآئِ الدِّیْنِ.
الٰہی! اپنے اور اپنے دین کے دشمنوں کی جیلوں میں قید کمزور مومن بندوں کو نجات دے۔
اَللّٰھُمَّ اسْتُرْ عَوْرَاتِنَا وَآمِنْ رَوْعَاتِنَا۔
اے اللہ! ہمارے عیب ڈھانپ دے اور ہمارے خوف و خطرات سے ہمیں امن دے۔(رواہ احمد)
اَللّٰھُمَّ انْصُرْعِبَادَکَ الْمُجَاھِدِیْنَ الّذِیْنَ یُجَاھِدُوْنَ فِیْ سَبِیْلِکَ وَیُقَاتِلُوْنَ أَعْدَائَکَ فَیَقْتُلُوْنَ وَیُقْتَلُوْنَ۔ اَللّٰھُمَّ انْصُرْھُمْ فِیْ بَوْسِنْیَا وَأرَاکَانَ اَللّٰھُمَّ انصُرْھُمْ
فِیْ فَلَسْطِیْنَ وَفِیْ کُلِّ مَکَانٍ.
اے اللہ! اپنے ان مجاہد بندوں کی مدد فرما جو تیرے راستے میں جہاد کرتے اور تیرے دشمنوں سے لڑائی کرتے ہیں۔ وہ قتل کرتے بھی ہیں اور (اس راہ میں) قتل کر بھی دئیے جاتے ہیں۔ الٰہی! بوسنیا اور اراکان میں ان کی مدد فرما۔ اے اللہ! فلسطین میں اور ہر جگہ ان کی مدد فرما۔
اَللّٰھُمَّ اھْلِکِ الظَّالِمِیْنَ بِالظَّالِمِیْنَ وَاَخْرِجْنَا مِنْہُمْ سَالِمِیْنَ غَانِمِیْنَ.
اے اللہ ! تو ظالموں کو ظالم لوگوںسے برباد فرما اور ہمیں ان کے درمیان سے صحیح سلامت غنیمت لے کر لوٹنے والے‘ نکال لا۔
اَللّٰھُمَّ اِنّا نَعُوْذُبِکَ مِنْ جَہْدِ الْبَلَائِ وَدَرْکِ الشَّقَآئِ وَسُوْئِ الْقَضَآئِ وَشَمَاتَۃِ الْاَعْدَائِ۔
اے اللہ! ہر مصیبت کی سختی سے‘ ہر بدبختی کے گھیر لینے سے‘ ہر بری تقدیر سے اور دشمنوں کے ہم پر ہنسنے سے ہم تیری پنا ہ چاہتے ہیں۔(متفق علیہ)
اَللّٰھُمَّ اَنْتَ عَضُدُنَا وَنَصِیْرُنَا ‘ بِکَ نَحُوْلُ وَبِکَ نَصُوْلُ وَبِکَ نُقَاتِلُ۔
اے اللہ! تو ہی ہمیں قوت دینے والا اور ہمارا مدد گار ہے۔ تیری مدد کے ساتھ ہم جنگی حیلے کرتے‘ دشمن پر حملہ اور لڑائی کرتے ہیں۔(رواہ الترمذی وابوداؤد)
اَللّٰھُمَّ اِنّا نَسْتَعِیْنُکَ وَنَسْتَغْفِرُکَ وَنُثْنِیْ عَلَیْکَ وَلاَ نَکْفُرُکَ وَنَخْلَعُ وَنَتْرُکُ مَنْ یَّفْجُرُکَ۔
اے اللہ! ہم تجھ سے مدد مانگتے ہیں‘ تجھ سے معافی چاہتے ہیں‘ تیری ثناء بیان کرتے ہیں‘ تیرے ساتھ کفر نہیں کرتے اور جو تیری نافرمانی کرتے ہیں ہم ان سے علیحدگی اختیار کرتے اور انہیں ترک کرتے ہیں۔
اَللّٰھُمَّ انْصُرِ الْمُجَاھِدِیْنَ بِرُوْحِ الْقُدْسِ وَانْصُرْھُمْ بِجُنُودِ الْمَلاَئِکَۃِ‘ اَللّٰھُمَّ انْصُرْھُمْ نَصْرَ الْمُقْتَدِرِ‘ اَللّٰھُمَّ انْصُرْھُمْ کَنَصْرِ یَوْمِ بَدْر‘ اَللّٰھُمَّ انْصُرْھُمْ وَاحْفَظْھُمْ ‘ اَللّٰھُمَّ ثَبِّتْ اَقْدَامَھُمْ وَسَدِّدْ رَمْیَہُمْ وَاَنْزِلِ السَّکِیْنَۃَ فِیْ قُلُوْبِہِمْ ‘ اَللّٰھُمَّ احْفَظْھُمُ مِنْ بَیْنِ اَیْدِیْھِمْ وَمِنْ خَلْفِھِمْ وَعَنْ یَمِیْنِہِمْ وَعَنْ شِمَالِھِمْ وَمِنْ فَوْقِہِمْ وَمِنْ تَحْتِ اَرْجُلِہِمْ ‘ اَللّٰھُمَّ احْفَظْہُمْ بِمَا تَحْفَظُ بِہٖ عِبَادَکَ الصَّالِحِیْنَ.
اے اللہ! مجاہدین کی مدد جبرائیل علیہ السلام کے ساتھ فرما اور ان کی مدد فرشتوں کی افواج سے بھی فرما۔ الٰہی! اقتدار والے کی مدد جیسی ان کی مدد فرما۔ (اور تجھ سے بڑھ کر کوئی صاحب اقتدار نہیں) اللہ! بدر والے دن جیسی ان کی مدد فرما۔ ان کی مدد بھی کر اور انہیں محفوظ بھی رکھ۔ اے اللہ! انہیں ثابت قدم رکھ‘ ان کے نشانے ٹھکانے پر لگا اور ان کے دلوں میں اطمینان و سکون نازل فرما۔ اے اللہ! انہیں سامنے سے‘ پیچھے سے‘ دائیں اور بائیں سے‘ اوپر اور نیچے سے محفوظ رکھیو۔ الٰہی ! ان کی حفاظت ہر اس چیز سے فرما جس کے ساتھ تو اپنے صالح بندوں کی حفاظت فرماتا ہے۔
اَللّٰھُمَّ انْصُرْھُمْ نَصْراً مُوَزِّراً وَّانْصُرْھُمْ نَصْراً عَزِیْزًا وَّافْتَحْ لَھُمْ فَتْحًا مُّبِیْناً۔
اے اللہ! ان کی بھرپور مدد فرما‘ ان کی وہ مدد کر جو غالب آنے والی ہو اور انہیں واضح فتح نصیب فرما۔