آذربائیجان اور آرمینیائی جنگ سے اسلام پسندوں میں اضافہ ، امریکہ کیلئے خطرہ

   

ماسکو: روس کے بیرونی انٹلیجنس سربراہ سرگئی ناریسوکن نے خبردار کیا کہ آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان ناگارنوکاراباخ نے جنگ سے اسلام پسندوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔ اسلام پسندوں کی تعداد بڑھنے سے امریکہ کیلئے خطرات لاحق ہوں گے۔ یہ اسلام پسند روس کے ساتھ ساتھ دنیا کے دیگر ممالک کیلئے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔ جنگ کے ذریعہ یہ اسلام پسند آمدنی حاصل کرتے ہیں۔ جنوبی قفقاز ان اسلام پسندوں کا گڑھ بنتا جارہا ہے اور یہ علاقہ بین الاقوامی دہشت گرد تنظیموں کیلئے نیا لانچنگ پیاڈ بن رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آذربائیجان اور آرمینیا کی یہ لڑائی آگے چل کر مغربی ممالک کیلئے خطرہ بن سکتی ہیں۔