آذربائیجان میں اردغان کے ہاتھو ں زرعی منصوبہ کا سنگ بنیاد

   

باکو : ترکی کے صدر رجب طیب اردغان نے آذربائیجان کے سرکاری دورہ کے دوران موٹر وے کا افتتاح کیا اور زرعی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔ صدر اردغان کا طیارہ آرمینیا کے قبضے سے چھڑائے گئے علاقے فضولی میں تعمیر کیے گئے ہوائی اڈے پر اترا۔ اس موقع پر آذری صدر الہام علییف نے صدر اردغان کا خیر مقدم کیا۔ دونوں صدور نے نئے ائر پورٹ کا افتتاحی فیتہ کاٹا۔ اس دوران صدر اردغان نے ترکی کے تعاون سے زنگیلان میں شروع کیے گئے ڈیجیٹل زرعی کیمپس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا۔آذر ہم منصب کے ساتھ ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے ترکی آذربائیجان تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا اور تعاون کے فروغ کے امکانات پر تبادلہ خیالات کیا ۔