آذربائیجان نے آرمینیا کے 6 فوجی گرفتار کرلیے

   

Ferty9 Clinic

باکو: آذربائیجان کی وزارت دفاع نے دعویٰ کیا ہے کہ قل بجر کے علاقے میں بارودی سرنگیں بچھانے والے 6آرمینی فوجیوں کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ وزارت دفاع کے مطابق اطلاع موصول ہوئی کہ آرمینی فوجیوں کا ایک گروہ بارودی سرنگیں بچھانے کی غرض سے آذری علاقے میں داخل ہوا ہے۔ اس اطلاع پر کیے گئے آپریشن کے نتیجے میں 6فوجیوںکو قیدی بنا لیا گیا۔