آذربائیجان کی مسجد سنی۔ شیعہ اتحاد کاثبوت، ہر جمعہ کی نماز ایک ساتھ پڑھتے ہیں مسلمان و شیعہ

,

   

باکو: دنیا کا اہم ترین مسلم ملک آذر بائیجان کے شہر باکو میں سنی۔ شیعہ کا زبردست اتحاد دیکھنے میں آرہا ہے۔ اس شہر کی ایک خوبصورت و معروف مسجد ”مسجد حیدر“ میں ہر جمعہ کو مسلمان۔ شیعہ اپنے درمیانی اختلافات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ایک ساتھ نماز ادا کرتے ہیں۔ صرف جمعہ ہی نہیں بلکہ عیدین کی نماز بھی ایک ساتھ ادا کرتے ہیں۔ مسجد حیدرکا شمار آذر بائیجان کی بڑی مساجد میں ہوتا ہے۔

اس مشترکہ طور پر نماز پڑھنے پر پورے خط میں امن و اتحاد کی اعلی مثال قائم ہورہی ہے۔ ایک مسلم مصلی نے بتایا کہ یہ مسجد ایک بے مثال مسجد ہے۔ یہاں سب کو برابری کا درجہ ملتا ہے۔ شیعہ سنی کا کوئی فرق نہیں ہے۔شیعہ مصلی نے بتایا کہ وہ عقیدہ کے اعتبار سے شیعہ ہے اور یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور یہاں کے سنی ہمیں بھائی مانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری یہ بھائی چارہ صرف ہفتہ میں ایک دن جمعہ کو یا سال میں دو بار عیدین کو ہی ظاہر نہیں ہوتی بلکہ یہ اتحاد ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں کے مسلمان و شیعہ کے درمیان کبھی کشیدگی نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ آذربائیجان ایک جمہوری ملک ہے اور اس کی کل آبادی ایک کروڑ سے زائد ہے۔