٭٭ سعودی عرب کی تیل کمپنی آرامکو میں کورونا وائرس کی وباء کے پیش نظر بیرونی ورکرس کیلئے ہاتھو ں کی صفائی کا علحدہ انتظام کیا گیا ہے ۔ یہ تصاویر وائرل ہوگئی ہے جس کی بعض افراد کی جانب سے شدید مذمت کی گئی اور اس کو نسلی تعصب بتایا گیا ہے ۔ تنقیدوں پر اپنا ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے آرامکو کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ اس کام کو فوری طور پر روک دیا گیا ہے اور اس کے اعادہ کو روکنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ۔
