ریاض ۔ سعودی کے ولیعہد، نائب وزیر اعظم، کونسل آف اکنامک اینڈ ڈیولپمنٹ افیئرس کے صدر نشین اور پبلک انویسٹمنٹ فنڈ کے بورڈ آف ڈائرکٹرس کے صدر نشین محمد بن سلمان نے سعودی کی تیل کمپنی آرامکو کے 4 فیصد حصص پبلک انوسٹمنٹ فنڈ کو منتقل کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدام ملک کی معیشت کو مستحکم کرنے کی جانب ایک دیرپا حکمت عملی کا حصہ ہے جو دراصل ویژن 2030 کا حصہ ہے۔ اس کے ذریعہ پی آئی ایف کا یہ منصوبہ ہے کہ اس کے اثاثوں میں 2025 تک چار کھرب ریال کا اضافہ کیا جائیگا۔