آرایس ایس سے وابستہ تنظیم کیخلاف بیانمدراس ہائی کورٹ کا یوٹیوبر پر 50 لاکھ کا جرمانہ

   

چینائی: مدراس ہائی کورٹ نے یوٹیوبر پر 50 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ اس نے آنکھوں پر پٹی نہیں باندھی رکھی ہے اور نہ ہی آنکھ بند کر سکتی ہیں۔ عدالت نے یہ کارروائی یوٹیوبر کیخلاف آر ایس ایس سے وابستہ تنظیم سیوا بھارتی کے خلاف توہین آمیز ریمارکس کرنے پر کی ہے۔ جسٹس این کمار ستیش کی بنچ نے 6 مارچ کو دیے گئے اپنے حکم میں کہا تھا کہ آزادی اظہار کے نام پر کوئی بھی اپنی آئینی آزادی اور حق کا استعمال دوسروں کی پرائیویسی پر حملہ کرنے یا ان کی ساکھ کو داغدار کرنے کے لیے نہیں کر سکتا۔