حیدرآباد: راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ کی شاخوں میں پچھلے نوسالوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ سنگھ کے ایک عہدیدار نے یہ دعوی کیا ہے۔ آ رایس ایس کے جوائنٹ سکریٹری منموہن وائدا نے بتایا کہ 2010ء کے بعد سنگھ کی19,584 کی شاخیں بڑھی۔ یہ آ ر ایس ایس کی تاریخ میں سب سے بڑی کامیابی ہے۔ ہمارا عزم ہے کہ ملک بھر میں آر ایس ایس جملہ 57,000شاخیں ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ ہر سال ملک میں پندرہ سو شاخیں بن رہی ہیں۔“ وائدا نے دعوی کیا کہ زیادہ تر سنگھ کی شاخوں میں زیادہ تر اسکولس و کالجس کا طلبہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آر ایس ایس کو لے کر نوجوان طبقہ بہت زیادہ پرجوش ہے۔ انہوں نے بتایا کہ آر ایس ایس تقریبا29فیصد بڑے تاجر ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ آج کل عوام میں آ رایس ایس کو لے کر بہت سنجیدہ ہیں اور اس میں دلچسپی لے رہے ہیں۔ جب ہم نے ویب سائٹ پر ”جوائن آ ر ایس ایس“ کی مہم چلائی تو 2013ء میں جملہ 28,843افراد نے درخواستیں دی تھیں۔ اور صرف جاریہ سال کے ستمبر تک آ رایس ایس میں شامل ہونے کی 1.03لاکھ درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ وائدا نے کہا کہ ہم عوام کی فلاح کے لئے خدمت کا جذبہ رکھتے ہیں۔ ایودھیا میں رام مندر کے سوال پر انہوں نے کہا کہ رام مندر کا مسئلہ کروڑوں ہندوؤں کے مذہبی جذبات پر مشتمل ہیں۔