آرمور میں جراثیم کش ادویات کا چھڑکاؤ

   

آرمور: آرمور میونسپل نمائندہ کونسلر وارڈ نمبر 17 سید فیاض نے کویڈ 19 کورونا وائرس کی وباء￿ کے پیش نظر وارڈ میں صاف صفائی کے علاوہ جراشیم کش ادویات کا چھڑکاؤ عمل میں لایا۔ اسطرح ان کے وارڈ میں واقع ایس سی ہاسٹل میں جراشیم کش ادویات کا چھڑکاؤ کروایا۔ اس موقع پر متعلقہ ہاسٹل کی وارڈن فرزانہ بیگم نے ان کے اس اقدام کی ستائش کی۔

ترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر اظہار تشکر
آرمور: ضلع پریشد کوآپشن ممبر محمد عبدالمعیز نے ریاستی وزیر ہاوزنگ وآراینڈ بی ویمولا پرشانت ریڈی سے نمائندگی کرتے ہوئے ضلع پریشد فنڈز سے دس لاکھ روپے منظور کروائے۔ اسطرح بھمگل منڈل باباپور کے اسلام پورہ کالونی میں سی سی سڑک اور دیگر ترقیاتی کام جاری ہے۔ اسطرح عبدالمعیز نے ترقی کاموں کا افتتاح انجام دیا۔ اس ترقیاتی کاموں کی انجام دہی پر باباپور کی عوام نے عبدالمعیز سے اظہار تشکر کیا۔