آرمور۔ 6 نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جمعیت العلماء آرمور منڈل کے جلسہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم ونعتیہ مشاعرہ کا انعقاد عمل میں آیا، جلسہ کی صدارت حا فظ پیر شبیر احمد صدر تلنگا نہ و آندھرا پردیش حیدر آباد نے کی اور نگرانی مولانا محمد کبیر الدین مظا ہری نے کی، مولانا مفتی محمد تجمل حسین استاذ دار العلوم حیدرآباد نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت خالد محمد خان امام و خطیب مسجد اعظم کی تلاوت سے جلسہ کا آغاز ہوا نعت عادل فلاحی نے پیش کیا۔ مولانا عادل فلاحی مہاراشٹر ا مولانا مفتی محمد طارق جمیل صاحب قنوج اور مولانا قمر الاسلام قمر اڑیسہ مولانا پیر عمیر وہاب قاسمی حیدرآباد حا فظ علیم الدین واحد حیدر آباد نے اپنا اپنا نعتیہ کلام پیش کیا اور بہت سے شعراء کرام نے سامعین کے دلوں کو جیت لیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دیوانوں نے دلچسپی سے تمام شعراء کرام کے کلام کو سنا۔ اس جلسہ میں مہمان علماء ا کرام مولانا لئیق شکر نگر بو دھن اور مولانا سمیع اللہ صدر جمعیت العلماء نظام آباد مولانا عبد القیوم ، جنرل سیکرٹری نظام آباد مولانا اسماعیل عارفی ، نظام آباد جناب وسیم نظام آباد اور بہت سارے علماء وحفاظ اور عوام کا بہت مجمع تھا اس موقع پر سیرت کویز میں حصہ لیکر کامیاب ہونے والے طلباء وطالبات کو اول دوم اور سوم اسکے علاوہ اور دیگر ترغیبی انعامات صدر جلسہ کے ہاتھوں سے تقسیم کیے گئے پہلا انعام حاصل کرنے والی خوش نصیب طالبہ مدیحہ فردوس بنت محمد فضل الدین پرکٹ دوم انعام شازیہ ناز بنت صلاح الدین گو وند پیٹ تیسرا انعام ام الخیر بنت محمد مفتی رفیق ذاکر قاسمی صدر جمعیت العلماء آرمور صدر جلسہ حافظ پیر شبیر نے خوشی کا اظہار کیا اور پیر خلیق احمد صابر، جنرل سیکرٹری تلنگانہ و اندھرا نے جمعیت العلماء آرمور کی محنتوں کو سرا ہا ۔ 52 طلباء وطالبات کے متعلقہ کا لجس میں ان کے انعامات پیش کئے جائیں گے۔ جلسہ کی نظامت مفتی محمد الیاس احمد قاسمی نرمل کی۔ اس موقع آرمور جمعیت العلماء کے ذمہ داران مفتی عبد الرحمن صدیقی، مفتی محمد عظیم الدین قاسمی مفتی نظام الدین ، قاضی حافظ عبد المجید ، مولانا عمران ، حافظ انیس الرحمن ، حافظ عبد الرحمن ، مولانا مقیم ، خالد محمد خان ، حافظ فاروق وایس چیرمین شیخ منوں ، محمد امتیاز کونسلر، عبدالرحمن کونسلر، شیخ ظہیر ، کونسلر، محمد فیاض ، کونسلر، محمد عیتق کونسلر، حافظ فرحان ، حافظ بصیر، مولوی اکبر حسا می حافظ اطہر ، جناب جاوید ، ربانی، نعمان صدیقی نہان اور دیگر حضرات موجود تھے۔