آرمور میں صفائی سے متعلق شعور بیداری پروگرام

   

آرمور: سوچھا سرویکشن پروگرام کے تحت آرمور میونسپل کے وارڈ نمبر 33 میں شعور بیداری پروگرام منعقد کیا گیا۔ صدر نشین بلدیہ آرمور پنڈت ونیتا پون نے کہا کہ ریاستی حکومت کی جانب سے سوچھ سرویکشن پروگرام 29 ستمبر سے 2 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ اسطرح رکن اسمبلی آرمور و پی یو سی چیرمین جیون ریڈی کی ہدایت پر آج 33 وارڈ میں سوچھ سرویکشن پروگرام منعقد کرتے ہوئے گھر گھر پہنچکر گیلے اور خشک کچرے سے متعلق خواتین میں شعور بیدار کیا گیا۔ اور اطراف واکناف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے عہد کیا گیا۔ اس پروگرام میں میونسپل کمشنر جگدیشور گوڈ، سائنیٹری انسپکٹر مہیش، ٹی ایل ایف صدر نیلیما، آئی کے پی، آر پی، ستیا، صاف صفائی مزدوروں کے علاوہ وارڈ کہ مقامی خواتین موجود تھے۔