:سیاست کی خبر کا اثر:
آرمور میں غیر قانونی تعمیرات کا معائنہ
تادیبی کارروائی کا انتباہ ، اخبار کی اطلاع پر دورہ کرنے میونسپل کمشنر کا اعتراف
آرمور۔ روزنامہ سیاست میں کل یعنی 19 اکتوبر کو شائع ہوئی خبر وارڈ نمبر 20 آرمور کے پرکٹ میونسپل احاطہ میں مسجد اعجاز کے قریب غیر قانونی طور پر تعمیرات کئے جارہے ہیں۔ اس کی خبر پاکر میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون میونسپل کمشنر شیلجا ٹاوئن پلاننگ آفسر چندراشہکر نائب چیرمین شیخ مننو اور دیگر نے دورہ کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر میونسپل کمشنر شیلجا نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نیوز پیپر کے ذریعہ اطلاع ملی کہ وارڈ نمبر 20 میں غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہے اس ضمن میں دورہ کیا گیا۔ آگے بتایا کہ واقعی طور پر تعمیرات کی جارہی ہے۔ انہیں فائنل نوٹس جاری کی جائیگی۔ اگر یہ تعمیرات غیر قانونی ثابت ہوئی تو سخت تادیبی کاروائی کی جائے گی۔ اگر کوئی بھی فرد تعمیرات میں قانون کی خلاف ورزی نہ کریں۔ اجازت کے بعد مکانات کی تعمیر کی جائے اگر آپ کا لیا ہوا پرمیشن کی اجازت کی معیاد ختم ہوجانے پر میونسپل سے رینول کروالیں۔ اس کے علاوہ میونسپل چیرپرسن پنڈت ونیتا پون نے عوام کو بغیر اجازت تعمیر نہ کرنے کی طرف توجہ دلائی۔ اس کے علاوہ وارڈ نمبر 25 میں میونسپل عہدیداروں نے غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کروایا۔ لیکن عوام کا کہنا ہے کہ 20 وارڈ میں میونسپل عہدیداروں نے صرف دو مرتبہ دورہ کیا۔ لیکن سخت تادیبی کاروائی نہ کرنے کی وجہ سے ریئل اسٹیٹ بیو پاریوں کے حوصلے بلند ہوتے جارہے ہیں۔