آرمور کے مختلف دیہاتوں کا رکن اسمبلی ا دورہ

   

آرمور ۔ 28 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) رکن اسمبلی آرمور جیون ریڈی نے آرمور منڈل ، نندی پیٹ منڈل کے مختلف مقامات کا ہنگامی دورہ کرتے ہوئے بارش سے ہوئے نقصانات کا جائزہ لیا۔ آرمور منڈل مستقر پیپری ، آلور اور دیگر دیہاتوں کا دورہ کرتے ہوئے یہاں پر سڑکوں اور تالابوں اور کھیتوں ، فصلوں کے نقصانات کا مشاہدہ کرتے ہوئے عہد یداروں سے اس ضمن میں بات کی اور فوری طور پر اس نقصانات کے مرمتی کاموں کے لئے احکامات جاری کئے اور خدانپور میں سڑک پوری طور پر پانی کے بہاؤ سے کٹ جانے پر یہاں عوام کو بہت مشکل ہورہی ہے اس ضمن میں سب سے پہلے اس سڑک کی مرمت پر زور دیا۔ اور مرمتی کاموں کا آغاز کرنے کیلئے عہدیداروں کو احکامات دیئے۔ آرمور میونسپل کمشنر پرساد چوہان , چیرپرسن پنڈت ونیتا پون , اور دیگر عہدیداروں کے ہمراہ جائزہ لیا۔ اس موقع پر انکے ہمراہ مختلف سیاسی قائدین موجود تھے۔