آرمی میں مستقل کمیشن کیلئے خاتون آفیسرس کی عرضیاں قبول

   

نئی دہلی : سپریم کورٹ نے کئی خاتون ایس ایس سی آفیسرس کی عرضیوں کو سماعت کیلئے قبول کرلیا جن میں آرمی میں مستقل کمیشن کی گرانٹ کا تقاضہ کیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا کہ اے سی آر تجزیاتی عمل میں نقص ہے اور یہ امتیازی نوعیت کا ہے۔ فاضل عدالت نے کہا کہ رازداری پر مبنی سالانہ رپورٹ (اے سی آر) کی خاتون آفیسرس کیلئے مستقل کمیشن کی گرانٹ کے سلسلہ میں تجزیاتی کسوٹی میں ان کارہائے نمایاں کو نظرانداز کردیا گیا ہے جو انہوں نے انڈین آرمی کیلئے انجام دیئے ہیں۔ عدالت نے کہا کہ جس طریقہ سے خاتون آفیسرس کو منتخب کیا جاتا ہے اس میں جنس کے امتیاز کا لحاظ نہیں رکھا گیا ہے۔