نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آرمی ڈے کے موقع پر ہندوستانی فوج کی بے مثال ہمت اور حوصلے کو سلام پیش کرتے ہوئے اسے عزم، پیشہ ورانہ مہارت اور لگن کی علامت قرار دیا ہے ۔مودی نے کہا کہ ہماری حکومت مسلح افواج اور ان کے خاندانوں کی فلاح و بہبود کیلئے پرعزم ہے ۔ گزشتہ برسوں میں ہم نے کئی اصلاحات متعارف کرائی ہیں اور جدید کاری پر توجہ مرکوز کی ہے ۔