آروگیہ شری کے تحت امراض قلب و گروہ کا علاج : ای راجندر

   

حیدرآباد۔ حکومت تلنگانہ نے اب آروگیہ شری کے تحت امراض قلب و گردہ کے علاج کو بھی شامل کرلیا ہے ۔ ریاستی وزیر صحت ایٹالہ راجندر نے بتایا کہ اب آروگیہ شری کے تحت امراض قلب کے علاج و گردہ کے امراض کے علاج و تبدیلی کو بھی شامل کیا جائیگا ۔ اس سلسلہ میں مختلف گوشوں سے مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ ان امراض کو بھی آروگیہ شری کے تحت شامل کیا جائے تاکہ غریب عوام کو سہولت ہو ۔ حکومت نے اب ان امراض کو بھی آروگیہ شری میںشامل کرلیا ہے ۔