حیدرآباد4اگسٹ۔(سیاست نیوز) کشمی ‘ اسکیم کے تحت 2015 سے 2023 تک 1کروڑ 93 لاکھ 67 ہزار 944 نفوس کو فائدہ پہنچایا گیا جن میں 20لاکھ 67ہزار55زچہ ‘ 19 لاکھ 26ہزار388 دودھ پلانے والی مائیں‘ 97 لاکھ 44 ہزار 438 ایسے بچے ایسے ہیں جن کی عمر 7ماہ سے3سال کے درمیان ہے جبکہ 3 سال تا 6سال کی عمر کے 54 لاکھ 59 ہزار 211 بچوں کو فائدہ پہنچایا گیا ۔ مزید 1لاکھ 70 ہزار 852 کم وزن کے بچوں کو فائدہ پہنچایا جارہا ہے ۔وزیر بہبود کے ایشور نے ایک سوال کے جواب میں اسمبلی میں یہ تفصیلات پیش کی اور کہا کہ اسکیم سے کروڑہا روپئے خرچ کرکے عوام کو فائدہ پہنچا یا جا رہا ہے۔