آرٹس کالج عثمانیہ یونیورسٹی پر پھٹا ہوا ترنگا لہرایا گیا وشوا ہندو پریشد کا احتجاج

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز ) : یہ لاپرواہی کی انتہا ہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر عثمانیہ یونیورسٹی آرٹس کالج کی عمارت پر پھٹا ہوا قومی پرچم لہرا دیا گیا ۔ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد سے تعلق رکھنے والے طلبہ کی شکایت وصول ہونے پر عثمانیہ یونیورسٹی پولیس نے قومی پرچم کی اہانت کی روک تھام کے قانون کے تحت ایک کیس درج کیا ہے ۔ وی ایچ پی نے واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور دھمکی دی کہ واقعہ کے ذمہ دار افراد کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو گورنر ای ایس ایل نرسمہن سے شکایت کی جائے گی ۔۔

رویندرا بھارتی میں آج سینئیر سٹیزنس سمیلن
حیدرآباد ۔ 27 ۔ جنوری : ( این ایس ایس ) : تلنگانہ آل سینئیر سٹیزنس اسوسی ایشن کے زیر اہتمام سینئیر سٹیزنس سمیلن 28 جنوری کو 2-30 بجے دن سے رویندرا بھارتی آڈیٹوریم میں منعقد ہوگا ۔ وزیر داخلہ اور دیگر قائدین کے علاوہ تمام 31 اضلاع کے سینئیر سٹیزنس کے نمائندے اس پروگرام میں شرکت کریں گے ۔۔