نئی دہلی ۔مرکزی وزیر برائے اقلیتی امور مختار عباس نقوی نے چہارشنبہ کے روز جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 اور 35 اے کو منسوخ کئے جانے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر جموں وکشمیر اورلداخ کے لوگوں کو مبارک با د پیش کی ۔نریندر مودی حکومت نے گذشتہ برس 5 اگست کو خصوصی ریاست کا درجہ ختم کر کے اسے دو مرکزی کے زیر انتظام علاقوں جموں و کشمیر اور لداخ میں تقسیم کر دیا تھا ۔ نقوی نے اس کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر کہا ‘‘ 370 کے خاتمے سے جموں و کشمیر اور لداخ کے 370 مسائل کاخاتمہ ہو ا ہے ۔ جموں و کشمیر اور لداخ کے عوام آج ملک کی ترقی کے برابر حصے دار اور شراکتدار بن گئے ہیں۔ 370 ہٹائے جانے سے ایک سال مکمل ہونے پرجموں و کشمیر ، لداخ کے لوگوں کو مبارک باد ‘‘۔
