آرچرکی ورلڈ کپ میں شرکت کی انگلینڈ کو امید

   

لندن: انگلینڈ کے مینز مینیجنگ ڈائریکٹر روب کی کو امید ہے کہ فاسٹ بولر جوفرا آرچر 2024 مینز ٹی 20 ورلڈ کپ میں کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے، جو یکم سے 29 جون تک امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں ہو رہا ہے۔ آرچر 2023 کے آئی پی ایل میں ممبئی انڈینزکے لیے کھیلتے ہوئے دائیں کہنی زخمی کرلیا تھا جس کی وجہ سے وہ گزشتہ سال مئی سے مسابقتی کرکٹ سے باہر ہیں۔ ایشز اور ونڈے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد آرچرکوگزشتہ سال دسمبر میں ویسٹ انڈیز کے دورے کے دوران انگلینڈ کے اسکواڈ کے ساتھ ٹریننگ کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ انگلینڈ 4 جون کو بارباڈوس میں اسکاٹ لینڈ کے خلاف اپنی مہم کا آغاز کرے گا جبکہ آسٹریلیا 2022 میں جیتنے والے مردوں کے ورلڈ کپ کا دفاع کرے گا۔ روب نے کہا کہ ہمارا منصوبہ ٹی20 ورلڈ کپ ہے جو اسے آہستہ آہستہ قریب آرہا ہے۔ میں نے اسے کیریبین میں بولنگ کرتے دیکھا اورامید ہیکہ وہ ورلڈ کپ کے لئے دستیاب رہے گا ۔