نئی دہلی: وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے مہاراشٹر کے بھنڈارا ضلع میں آرڈیننس فیکٹری میں دھماکے کے واقعہ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اور اس حادثہ کے ہلاک شدہ شخص کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی خواہش کی ہے ۔ آج صبح ہوئے دھماکے میں ایک ملازم ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں مسٹر سنگھ نے کہا “میں مہاراشٹر کے بھنڈارا میں آرڈیننس فیکٹری میں دھماکے کے واقعہ سے غمزدہ ہوں۔ مرنے والے کے اہل خانہ سے میری تعزیت ہے اور میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کرتا ہوں۔ ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر تعینات ہیں۔ متاثرہ افراد کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ وزارت دفاع کے ترجمان کے مطابق دھماکہ صبح کے وقت آرڈیننس فیکٹری میں ہوا۔ دھماکے کے بعد ریسکیو اور طبی ٹیمیں جائے وقوعہ سے لوگوں کو نکالنے میں مصروف ہوگئیں۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔ ترجمان نے دھماکے سے جانی و مالی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی ۔