آرڈیننس فیکٹری کا ملازم رویندر کمار پاکستان کیلئے جاسوسی پر گرفتار

   

فیروز آباد: اتر پردیش کی پولس کے انسداد دہشت گردی اسکواڈ نے جمعہ کو آرڈیننس فیکٹری کے ایک ملازم کو پاکستان کی انٹلیجنس ایجنسی کو خفیہ معلومات فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار کیا۔آرڈیننس فیکٹری حضرت پور، فیروز آباد میں بطور چارج مین کام کرنے والے رویندر کمار کو اے ٹی ایس نے پاکستانی ایجنٹ کو خفیہ معلومات بھیجنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ پاکستانی ایجنٹ نے رویندر سے فیس بک کے ذریعہ دوستی کی تھی۔