آرڈی او کاماریڈی کو معطل کرنے چیف سکریٹری کے احکامات جاری

   

اراضی دھاندلی معاملات پر اعلیٰ عہدیداروں پر کارروائی کا سلسلہ

کاماریڈی :آرڈی او کاماریڈی مسٹر جی نریندر کو معطل کرتے ہوئے چیف سکریٹری مسٹر سومیش کمار نے احکامات جاری کئے ۔ واضح رہے کہ ضلع میدک کے اڈیشنل کلکٹر ناگیش کمار ایک ہفتہ قبل ایک کروڑ 12 لاکھ روپئے کے رشوت ستانی کے معاملہ میں اے سی بی کو رنگے ہاتھ پکڑے گئے تھے اور اسی ضلع کے جنا رام تحصیلدار کی حیثیت سے موجودہ آرڈی او کاماریڈی کام کیا تھا اور انہوں نے قیمتی اراضیات کے معاملہ میں دھاندلی کرنے پر چیف سکریٹری نے انہیں معطل کردیا موجودہ آرڈی او کاماریڈی نریندر نے ضلع سنگاریڈی کے جنا رام میں تحصیلدا ر کی حیثیت سے کام کیا تھا قاضی پلی دیہات میں واقع 20 ایکر اراضی جو کروڑوں روپئے ملکیت ہے اس واقعہ میں اس وقت کے جنا رام کے ڈپٹی تحصیلدا ر نارائنا جو ضلع کلکٹر یٹ میں کام کررہے ہیں ان کے علاوہ قاضی پلی کے وی آر او وینکٹیشور رائو جنا رام کے ریونیو انسپکٹر وشنو وردھن ، منڈل سرویر لنگاریڈی ، سینئر اسسٹنٹ ایشوراپا ، سپرنٹنڈنٹ سہا دیو اور سنگاریڈی کے اس وقت کے آرڈی او پر بھی کارروائی کرتے ہوئے ان کیخلاف کریمنل مقدمہ درج کیا اور اس وقت جاری کردہ پٹہ کو بھی منسوخ کرتے ہوئے احکامات جاری کیا ۔ انہوں نے انتقال کرنے والے ایک تحصیلدار کی دستخط فرضی کی تھی جنا رام منڈل کے قاضی پلی سروے نمبر 181 میں سرکاری اراضی ہے اور موجودہ آرڈی او کاماریڈی نریندر 2013 ء میں جنارام تحصیلدار کی حیثیت سے کام کیا تھا اور انہوں نے اپنے ماتحت عہدیداروں کے ساتھ دھاندلی کرتے ہوئے سابق فوجی وینکٹیشور لو ، لنگا نائیک ، نریندر اور مدھو کو فی کس 5 ایکر زمین منظور کی تھی اور 2007 ء میں انہیں اراضی منظور کرنے کے جعلی دستاویزات تیار کیا تھا اس وقت 2007 ء میں کام کرنے والے تحصیلدار جن کا انتقال ہوگیا تھا ان کے فرضی دستخط کیا تھا ۔ اس بارے میں 2019 ء میں شکایت وصول ہونے پر کل کلکٹر ہنمنت رائو کو شکایت ملنے پر ہنمنت رائو نے اس معالہ میں توثیق کرنے کیلئے اقلیتی بہبود آفیسر ضلع سنگاریڈی کو مقرر کیا تھا اور اس میں بعد انکوائری کلکٹر کو رپورٹ ملنے پر انہوں نے چیف سکریٹری کو اس بارے میں رپورٹ پیش کی تھی ۔
جس پر کلکٹر سنگاریڈی کے احکامات پر جنا رام کے تحصیلدار دشرتھ نے 15؍ جولائی کے روز آئی بی اے بلارام پولیس میں شکایت بھی کی تھی جس پر ان عہدیداروں پر مقدمہ درج کئے جانے کی اطلاع ہے ۔رپورٹ کی بنیاد پر چیف سکریٹری نے آرڈی ا و کاماریڈی معطل کرتے ہوئے احکامات جاری کیا ۔ واضح رہے کہ آرڈی او کاماریڈی کی حیثیت سے مسٹر نریندر نے 20؍ جون کو جگتیال سے تبادلہ کئے جانے کے بعد کاماریڈی آرڈی او کی حیثیت سے جائزہ حاصل کیا تھا ۔