آریان خان معاملے میں سمیر وانکھیڈے کو سی بی ائی نے کیاطلب

,

   

ڈی ڈی جی‘ این سی بی‘ گیانیشوار سنگھ نے تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے درج کیس کی بنیاد پر ایک رپورٹ سی بی ائی کو پیش کی ہے۔
نئی دہلی۔ سابق ممبئی زون نارکوٹیک کنٹرول بیورو (این سی بی) سربراہ سمیر وانکھیڈے کو آریان خان پر مشتمل معاملہ جس کو منشیات کے معاملے میں دیگر کیساتھ گرفتار کیاگیاتھا اس کے ضمن میں سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی ائی)نے طلب کیاہے۔

وانکھیڈے پر الزام ہے کہ انہو ں نے این سی پی کے دیگر ارکان اور چند افراد کے ذریعہ آریان خان کے خاندان سے 25کروڑ روپئے بٹورنے کی کوشش کی تھی جس کو کم کرکے بعد میں 18کروڑ کردیاگیاتھااور مبینہ طور سے 50لاکھ کی رقم ادا کی گئی تھی۔

ڈی ڈی جی‘ این سی بی‘ گیانیشوار سنگھ نے تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے درج کیس کی بنیاد پر ایک رپورٹ سی بی ائی کو پیش کی ہے۔

سمیر وانکھیڈے‘ وی وی سنگھ‘ اس وقت کے سپریڈنٹ این سی بی اور اشیش رانجن‘ اس وقت کے ائی او افیسر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے لئے سنگھ نے سی بی ائی کے حوالے یہ رپورٹ کی ہے۔

وانکھیڈے جو فی الحال چینائی ڈی جی ٹی ایس میں تعینات ائی آر ایس افیسر ہیں‘ جو کو اپنا بیان قلمبند کرانے کیلئے سی بی ائی ممبئی زون میں پیش ہونا ہے۔

ڈیٹا برآمد کرنے کے اس سے ان کا سیل فون پہلے ہی سی بی ائی نے ضبط کرلیاہے۔