آر ایس ایس ذہنیت دستوری عہدہ کیلئے نااہل

   

کانگریس کا وزیراعظم کے خاندانی سیاست تبصرہ پر ردعمل
نئی دہلی ۔ 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کانگریس کے سینئر قائد کپل سبل نے آج وزیراعظم نریندر مودی پر جوابی وار کرتے ہوئے جو اس کی ’’خاندانی سیاست‘‘ طنز کا ردعمل تھا، کہا کہ وزیراعظم خود سنگھ پریوار کے ہیں۔ آر ایس ایس ذہنیت کا کوئی بھی شخص ملک کے اعلیٰ ترین عوامی عہدہ پر نہیں رہ سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو خوداحتسابی کرنی چاہئے اور اس کے بعد خاندانی سیاست کی بات کرنی چاہئے۔ انہیں عوام کو درپیش مسائل پر توجہ مرکوز کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کس بارے میں بات کررہے ہیں۔ بی جے پی کا کوئی بھی رکن عوامی عہدہ پر آر ایس ایس کی تائید کے بغیر فائز نہیں ہوسکتا۔ سنگھ پریوار دنیا کا سب سے بڑا پریوار ہے۔ ان کے آشیرواد کے بغیر پریوار کا کوئی بھی رکن ملک کے کسی بھی عوامی عہدہ پر فائز نہیں ہوسکتا چاہے یہ عہدہ وزیراعظم، وزیر، گورنر یا چیف منسٹر کا ہی کیوں نہ ہو۔ کپل سبل نے سی پی آئی سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم مودی کے کانگریس پر طنز کا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے یہ بات کہی۔ مودی نے عوام پر زور دیا تھا کہ وہ رائے دہی سے پہلے اچھی طرح غور کرلیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ صحافت ہو یا پارلیمنٹ فوجیوں سے لیکر آزادی تقریر تک تمام محکمے بشمول عدالتیں کانگریس کے دور میں توہین کا شکار رہیں گی۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہندوستان نے جب بھی خاندانی سیاست طاقتور ہوئی محکموں کو زبردست ضرب برداشت کرنی پڑی۔ اس تبصرہ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کپل سبل نے سوال کیا کہ کیا وزیراعظم مسائل پر جو ملک کو درپیش ہیں، توجہ مرکوز کریں گے جیسے کہ زرعی شعبہ کا بحران، بیروزگاری، پینے کے پانی کی قلت، تعلیمات، حفظان صحت اور آلودگی چیلنجوں کی شکل میں ہے۔ کیا وزیراعظم انتخابی مہم میں اتنے مصروف ہیں کہ وہ ہندوستان کے عوام کو بھول گئے ہیں۔ انہیں صرف خاندان کی فکر ہے۔ کپل سبل نے مزید کہا کہ بی جے پی میں چند کے علاوہ ایک شخص ایک بھی ہے جس کا پس منظر آر ایس ایس کا ہے۔ وزیراعظم، گورنر، چیف منسٹر اور وزراء آر ایس ایس سے تعلق رکھتے ہیں انہوں نے الزام عائد کیا کہ مودی دورحکومت میں دو کروڑ ملازمتوں کے مواقع ضائع ہوگئے۔ قومی نمونے کے سروے کے دفتر سے یہ معلومات حاصل کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قومی مرد مزدور کم ہوکر 30.4 کروڑ 2011ء میں اور 2012-18ء کے دوران 28.6 کروڑ رہ گئے ہیں۔