آر ایس ایس سربراہ کی مرلی منوہر جوشی سے ملاقات

   

نئی دہلی ۔ آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے سینئر بی جے پی لیڈر مرلی منوہر جوشی سے ان کی قیامگاہ پر آج ملاقات کی ۔ 86 سالہ جوشی بی جے پی کے سابق صدر ہیں ۔ انہوں نے ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس ملاقات کی اطلاع تی تاہم انہوں نے بات چیت کی تفصیلات کا افشاء کرنے سے گریز کیا ہے ۔ واضح رہے کہ مرلی منوہر جوشی بی جے پی کے مارگ درشک منڈل کے رکن بھی ہیں۔