آر ایس ایس سینئر لیڈر اندریش کمار کی دارلعلوم دیوبند میں آمد، پر تپاک استقبال کیا گیا۔

,

   

مظفر نگر (اترپردیش): راشٹریہ سیوم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سینئر لیڈر اندریش کمار نے ہندوستان کی مشہور علمی و دینی درسگاہ میں شمار کئے جانے والے مدرسہ دارالعلوم دیوبند کا دورہ کیا۔ اس موقع پر آر ایس ایس کے مسلم راشٹریہ منچ کے سربراہ بھی موجود تھے۔ دارالعلوم دیوبند کے وائس چانسلر ابو القاسم نعمانی نے اندریش کمار نے پرجوش طور پر استقبال کیا۔ اس موقع پر مولانا نعمانی قاسمی نے کہا کہ ہم اندریش جی کا کھلے دل سے استقبال کرتے ہیں۔

اس موقع پر اندریش کمار نے کہا کہ ہم یہاں بھائی چارگی او رآپسی محبت کو فروغ دینے کیلئے آئے ہیں۔ آج ہمارے معاشرہ میں ایسے لوگ بھی پائے جاتے ہیں جو ہندو مسلم میں تفرقہ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیکن ہم ہر مذہب کی تعظیم کرتے ہیں۔ برسر اقتدار حکومت کو چاہئے کہ وہ ہر ایک کو تعلیم اور روزگار دینے پر توجہ دیں۔