آر ایس ایف جدہ مذاکرات ،سوڈانی افواج کی شرکت ملتوی

   

خرطوم: سوڈانی مسلح افواج کے ایک وفد نے جدہ میں ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) کے ساتھ مذاکرات میں اپنی شرکت ملتوی کر دی ہے ۔ یہ اطلاع سوڈانی فوجی ذرائع کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے چہارشنبہ کے روز اسپوتنک کو دی ہے ۔اس سے قبل پیر کے روز سوڈانی حریفوں نے جنگ بندی میں مزید پانچ دنوں کی توسیع کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ساتھ ہی فریقین ایک دوسرے پر جنگ بندی کی خلاف ورزی کا الزام لگاتے رہے ہیں۔ذرائع نے نے سوڈانی مسلح افواج کے اعلی عہدیدار کے حوالے سے بتایا کہ سوڈانی مسلح افواج کے ایک وفد نے جدہ میں امریکہ اور سعودی عرب کی ثالثی میں ریپڈ سپورٹ فورسز کے ساتھ مطالحت کی بات چیت معطل کردی ہے ۔