نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا نے مہاتما گاندھی (نئی) سیریز میں جلد ہی 100 اور 200 روپے کی مالیت کے نئے بنک نوٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے جس پر نئے گورنر سنجے ملہوترا دستخط کریں گے۔ ان کے ڈیزائن میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی اور یہ مہاتما گاندھی (نئی) سیریز کے موجودہ 100 اور 200 روپے کے نوٹوں کی طرح ہوں گے۔ آر بی آئی کے نئے گورنر کی تقرری کے بعد ان نوٹوں کا اجرا معمول کا عمل ہے۔ بینک نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ پہلے جاری کیے گئے تمام 100 اور 200 روپے مالیت کے بنک نوٹ قانونی طور پر جاری رہیں گے۔
چلن میں پرانے بینک نوٹوں کی درستگی پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ آر بی آئی وقتاً فوقتاً موجودہ گورنر کے تازہ دستخط کے ساتھ نئے نوٹ جاری کرتا ہے اس طرح مالیاتی نظام میں استحکام برقرار رہتا ہے۔ نئے بنک نوٹ جلد ہی گردش میں آ جائیں گے۔200 روپے کے نوٹ کا سائز 66 ملی میٹر x 146 ملی میٹر ہے جبکہ100 روپے کے نوٹ کا سائز 66 ملی میٹر x 142 ملی میٹر ہے۔