ممبئی : ریزرو بینک آف انڈیا نے جمعہ کو مرکزی حکومت کیلئے زائد از 57,000 کروڑ روپئے کی سالانہ حصہ کی ادائیگی کو اپنی منظوری دے دی ہے۔ یہ اقدام ایسے وقت ہوا ہے جب حکومت کا مالی خسارہ اپریل۔ جون کی مدت میں 6.62 لاکھ کروڑ روپئے تک پہنچ گیا کیونکہ کورونا وائرس وبا کے سبب لاک ڈاؤن نے حکومت کی آمدنی اور وصولیات کو متاثر کیا ہے۔مالی خسارہ تب واقع ہوتا ہے جب ریونیو کی وصولیات مصارف کے مقابل گھٹ جاتی ہیں۔