نرسمہا چاریلوکونسل کے سکریٹری مقرر
حیدرآباد۔ 21 ڈسمبر (سیاست نیوز) تلنگانہ حکومت نے سابق لا سکریٹری اور تلنگانہ وقف ٹریبونل کے موجودہ صدر نشین آر تروپتی کو تلنگانہ قانون ساز اسمبلی کا سکریٹری مقرر کیا ہے۔ تلنگانہ وقف ٹریبونل کے صدر نشین کے طور پر میعاد کی تکمیل سے قبل حکومت نے انہیں قانون ساز اسمبلی کا سکریٹری مقرر کرتے ہوئے احکامات جاری کئے ہیں۔ اسمبلی کے موجودہ سکریٹری وی نرسمہا چاریلو کو اسمبلی سے ہٹاکر قانون ساز کونسل کا سکریٹری مقرر کیا گیا ہے۔ نرسمہا چاریلو کی وظیفہ پر سبکدوشی کے بعد حکومت نے ان کی خدمات کو برقرار رکھا تھا۔ ریاست میں اسمبلی اور کونسل کے لئے ایک ہی سکریٹری تھے لیکن حکومت نے دونوں ایوانوں کے لئے علیحدہ سکریٹریز کے تقرر کا فیصلہ کیا ہے۔ لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں علیحدہ سکریٹریز ہیں۔ آر تروپتی صدر نشین وقف ٹریبونل کے علاوہ مختلف اضلاع میں ججس کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ نرسمہا چاریلو 2017 سے سکریٹری لیجسلیچر کے عہدہ پر فائز تھے۔ 1
