آر سی بی کے ایس آر ایچ کے مقابلہ شاندار کامیابی کی وجہہ بنے شہباز احمد۔ ائی پی ایل

,

   

چینائی۔ ڈیوڈ وارنر کی نصف سنچری نے سن رائزرس حیدرآباد(ایس آر ایچ) کی جیت کو طئے ہی کردیاتھا مگر شہبا احمد کی سنسنی خیز گیند بازی نے چہارشنبہ کی شام ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں انڈین پریمیر لیگ(ائی پی ایل) کے کھیل میں رائیل چیالنجرس بنگلورو(آر سی بی) جو جیت دلانے میں مدد گار ثابت ہوئی ہے۔

قبل ازیں گلین میکس ویل نے نصف سنچری بناتے ہوئے اپنی اننگ کے دوسرے ہاف میں وکٹیں گرنے کے باوجود آر سی بی کی جانب سے 150کا نشانہ کھڑا کیا۔ اس کے جواب میں ایس آر ایچ ٹارگٹ سے محض7رن پیچھے چھوٹ گئی اور دوسرے ہاف میں ان کی شاندار بولنگ کے نتیجے میں یہ ممکن ہوسکا ہے۔

ایس آر ایچ جیت کے راستے پر وارنر او رمنیش پانڈے کی دوسری وکٹ کے لئے 83رنوں کی پارٹنر شپ کے ساتھ گامزن تھی۔ایس آر ایچ 96/1سے 123/6محض4.4اورس میں ڈھیر ہوگئی اورمقرر20اوورس میں وہ 143/9رن ہی بناسکی۔ شہباز نے تین کلیدی وکٹیں لئے اور آر سی بی کو وہ دیا جس کی سخت ضرورت تھی۔

ایس آر ایچ کی شروعات کافی خراب رہی کیونکہ تیسرے اور میں محمد سراج نے وارھیمان سہا کو واپس پولین لوٹا دیاتھا۔ مگر کپتان وارنر اور منیش نے پاؤر پلے کے اختتام تک وکٹ گنوائے بغیر ایس آر ایچ نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا۔

منیش گیند پر رن لے رہے تھے‘ وہیں وارنر آر سی بی کے گیند بازوں کی دھلائی کرتے ہوئے 31گیندوں میں 50رکن بنائے۔ آرسی بی کو اس وقت بڑی راحت ملی جب کیلی جامیسن نے 14ویں اور میں وارنر کو اؤٹ کیا۔

وارنر کی وکٹ ایس آر ایچ کے لئے بڑی تباہی کا سبب بنی ور4.4اوورس میں اس کے پانچ بلے باز اؤٹ ہوئے۔ آخر میں راشد خان نے ایس آر ایچ کی کشتی پار لگانے کی کوشش کی مگر دورن لینے کے لئے دوڑتے ہوئے وہ رن اؤٹ ہوگئے۔

شہباز احمد نے 7رن دے کر 3وکٹ لئے اور آر سی بی کی جیت کو یقینی بنانے میں اہم رول ادا کیاہے