حیدرآباد۔/9 اگسٹ، ( سیاست نیوز) آر ٹی سی کے ملازمین نے اسمبلی اسپیکر پوچارم سرینواس ریڈی سے ملاقات کرتے ہوئے آر ٹی سی کے حکومت کے انضمام سے متعلق بل کی منظوری پر اظہار تشکر کیا۔ اسپیکر اسمبلی نے کہا کہ حکومت کا فیصلہ تاریخی ہے جس کے ذریعہ 43 ہزار ملازمین کو راحت ملے گی۔ گذشتہ 50 برسوں سے آر ٹی سی ملازمین جس کی خواہش کررہے تھے اس کی تکمیل ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آر ٹی سی ورکرس اب سرکاری ملازم بن چکے ہیں۔ اسپیکر نے کہا کہ کابینہ کے فیصلہ کے مطابق اسمبلی میں بل منظور کیا گیا اور عنقریب قانون کی شکل اختیار کرلے گا۔
