آر ٹی سی ملازمین کی حادثہ انشورنس کی حد ایک کروڑ کردی گئی

   

حیدرآباد 20 جنوری( سیاست نیوز ) تلنگانہ آر ٹی سی نے یونین بینک سے معاہدہ کرکے آر ٹی سی ملازمین کی حادثہ انشورنس کی رقم کو 40 لاکھ روپئے سے بڑھا کر ایک کروڑ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ حادثہ انشورنس ان آر ٹی سی ملازمین کیلئے ہوگا جو کسی سڑک حادثہ میں فوت ہوجائیں یا پھر مستقل معذور ہوجائیں۔ یونین بینک سوپر سیلری سیونگ اکاؤنٹس کے تحت حادثہ میں فوت ہوجانے پر افراد خاندان کو ایک کروڑ روپئے ادا کئے جائیں گے ۔