آر ٹی سی میں ریٹائرمنٹ کی عمر کا تنازعہ

   

l ریٹائرمنٹ کی عمر میں 61 سال تک اضافہ کی حکومت سے سفارش
l سخت محنت 61 سال تک مشکل
l والینٹری ریٹائرمنٹ کا موقع فراہم کرنے کا مطالبہ

حیدرآباد ۔ 12 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : آر ٹی سی میں ملازمین کے ریٹائرمنٹ کی حد عمر کے اضافہ کا مسئلہ ، ملازمین کی یونینوں اور عہدیداروں کے درمیان تنازعہ کی شکل اختیار کر گیا ہے ۔ سرکاری ملازمین کے خدمات ریٹائرمنٹ کی عمر میں 61 سال تک اضافہ کرتے ہوئے فیصلہ لیا گیا ۔ اور اس عمر کے فیصلہ پر عمل آوری کے لیے آر ٹی سی کے عہدیداروں نے ریاستی حکومت کو سفارش روانہ کی ۔ اس اقدام کی ملازمین سختی سے مخالفت کررہے ہیں ۔ ملازمین کی یونینوں کا کہنا ہے کہ ریٹائرمنٹ کی عمر میں اضافہ کے فیصلہ کے ساتھ انہیں اس بات کی رعایت اور موقع دیا جانا چاہئے کہ خدمات کے 58 سال کی تکمیل کے بعد ریٹائرمنٹ لینا ہے یا پھر خدمات میں جاری رہنا ہے ۔ اس بات کے اختیار کی آزادی اور فیصلہ کا اختیار ملازمین کو دیا جانا چاہئے ۔ سال 2019 میں ایک طویل عرصہ تک ہڑتال کے بعد آر ٹی سی ملازمین کے ریٹائرمنٹ کی مدت میں اضافہ کیا گیا ۔ اس فیصلہ کے سبب گذشتہ دو سالوں سے سبکدوشی کا روکا ہوا تھا تاہم اس کا آغاز دسمبر سے ہورہا ہے ۔۔
ملازمین کی مخالفت کی وجہ …
آر ٹی سی کی بسوں کو چلانا ، گھنٹوں ٹھہرے ہوئے بس کے ٹکٹ جاری کرنا اور کارخانوں میں بسوں کی مرمت کرنا جیسے اقدامات اور خدمات عمر کی زیادتی کے ساتھ کرنا مشکل ہوتا ہے۔ ریٹائرمنٹ کے قریب پہونچنے والے ملازمین کا ان کاموں کو انجام دینا جسمانی طور پر مشکل ہوجاتا ہے ۔ اس وجہ سے والینٹری ریٹائرمنٹ کے لیے اجازت دینے کی ایک عرصہ سے ملازمین درخواست کررہے ہیں۔۔