آر ٹی سی چیرمین باجی ریڈی گوردھن کی ایم ڈی سجنار سے ملاقات

   

نظام آباد : آرٹی سی چیرمین کی حیثیت سے رکن اسمبلی نظام آباد رورل باجی ریڈی گوردھن کی نامزدگی پر آرٹی سی ایم ڈی سجنار سے ملاقات کی اور آرٹی سی کے مسائل پر تفصیلی طور پر بات چیت کی ان کے علاوہ رکن پارلیمنٹ بی بی پاٹل ، رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا ، آرٹی سی آرایم منی شیکھر کے علاوہ دیگر نے بھی ان سے ملاقات کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ۔