صرف ہائی ویز پر موجود ٹول پلازا کے روٹس پر ٹول سیس پر نظر ثانی کرنے کا دعویٰ
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جون : ( سیاست نیوز) : تلنگانہ آر ٹی سی کے منیجنگ ڈائرکٹر وی سی سجنار نے آر ٹی سی بسوں کے کرایوں میں اضافہ کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عام ٹکٹوں کی شرحوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عام کرایوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے ۔ وہ جوں کے توں برقرار ہیں ۔ مرکزی حکومت نے حال ہی میں ہائی ویز کے ٹول چارجس میں اضافہ کیا ہے ۔ ٹول چارجس میں اضافہ کے پیش نظر تلنگانہ آر ٹی سی نے ٹول سیس پر نظر ثانی کی گئی ہے ۔ نظر ثانی ٹول سیس پر 3 جون سے ہی عمل آوری کا آغاز ہوگیا ہے ۔ جن روٹس پر ٹول پلازا ہے ۔ صرف ان روٹس پر ہی ٹول سیس میں نظر ثانی کی گئی ہے ۔ وی سی سجنار نے ایک ٹوئیٹ کرتے ہوئے اس کی وضاحت کی اور عام ٹکٹوں میں کوئی تبدیلی کرنے کی تردید کی ہے ۔ وی سی سجنار نے ٹی جی ایس آر ٹی سی کی جانب سے آر ٹی سی کے عام کرایوں میں اضافہ کرنے کی سوشیل میڈیا میں جھوٹی تشہیر کرنے پر سخت اعتراض کیا ۔ آر ٹی سی کی نیک نامی کو جھوٹی تشہیر کے ذریعہ داغدار بنانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا انتباہ دیا اور عوام کو اس جھوٹی تشہیر پر بھروسہ نہ کرنے کا مشورہ دیا ۔۔ 2