آر ٹی سی ہڑتال جاری، ٹی آر ایس قائد کا اظہار یگانگت

   

نظام آباد میں پولیٹ بیورو رکن اے پوشٹی نے ہڑتالی ملازمین کو رقمی عطیہ بھی دیا

نظام آباد :21؍ نومبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )آرٹی سی ملازمین کی ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے ۔ ملازمین نے اپنی ملازمت پر رجوع ہونے کا فیصلہ ظاہر کیا تھا لیکن حکومت کی جانب سے اس خصوص میں کوئی بیان جاری نہ کئے جانے پر جے اے سی اور آرٹی سی ملازمین نے 48 ویں دن بھی ہڑتال کو جاری رکھا اور بھوک ہڑتال کا آج 18 واں دن تھا ۔ ہڑتالی کیمپ سے ٹی آرایس پولیٹ بیورو کے رکن اے ایس پوشٹی، جے اے سی و ریاستی انچارج گوپال شرما نے آج ہڑتالی کیمپ پہنچ کر ملازمین سے اظہار یگانگت کیا اور ٹی آرایس کے پولیٹ بیوروکے رکن اے ایس پوشٹی نے آرٹی سی ملازمین کو 2 ہزار روپئے کا عطیہ بھی دیا ۔ جے اے سی چیرمین نظام آباد ڈسٹرکٹ بھاسکر نے بتایا کہ ریاستی جے اے سی نے ہائی کورٹ کے فیصلہ پر ہڑتال سے دستبرداری کا ارادہ ظاہر کیا اور حکومت سے کسی شرائط عائد کئے بغیر ملازمین کو ڈیوٹیوں پر لینے کی صورت میں ملازمین ڈیوٹیوں پر رجوع ہونے کیلئے تیار ہے لیکن ابھی تک بھی حکومت کی جانب سے واضح طور پر کوئی جواب نہ وصول ہونے کی وجہ سے ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آرٹی سی جے اے سی عدالت کے احکامات کا احترام کرتی ہے لیبر کورٹ سے رجوع ہونے کیلئے ہڑتال سے دستبردار ہونے کی رضامندی ظاہر کی ہے ۔ آج بھوک ہڑتال میں نظام آباد ڈپو I ، ڈپو II کے ملازمین کے علاوہ آرٹی سی کنونیر سرینواس ، چیرمین بھاسکر ، جے اے سی قائدین ڈنڈی وینکٹی ، نورجہاں ، راجنا ، پربھاکر ، کرشنا ، سنبھانی لتا ، رمیش بابو و دیگر نے ہڑتال میں حصہ لیا اور ملازمین سے اظہار یگانگت کی ۔