آزادی کاامرت مہااتسو۔کرناٹک کے مدرسوں میں ترنگا لہراناضروری

,

   

بنگلورو۔ مذکورہ کرناٹک حکومت نے آزادی کے 75سالوں کی تکمیل کے موقع پر منائے جانے والے 11اگست سے 17 اگست تک کے چھ روز جشن کے موقع پر مددرسوں پر ترنگا لہرانے کو لازمی کردیا ہے۔

محکمہ تعلیم کو حکومت کی جانب سے اس بات کی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اس پروگرام کو موثر طریقے سے نافذ کریں۔ منگل کے روز محکمہ تعلیم میں ذرائع نے کہاکہ حکومت نے احکاما ت جاری کئے ہیں اور کمشنر برائے پبلک انسٹریکشن ڈپارٹمنٹ ان احکامات کو عملی جامعہ پہنانے کے طریقے کو وضع کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ بلاک ایجوکیشن افیسران(بی ای او) ریاست میں زمینی سطح پر پرچم لہرانے کی نگرانی کریں گے۔

محکمہ کی ذمہ داری کے تعین پر بہت جلد علیحدہ احکامات جاری کئے جائیں گے۔مذکورہ ریاستی حکومت نے کہا ہے کہ آزادی کا امرت مہااتسو تقاریب کے پس منظر میں اسکولوں‘ کالجوں اور مدرسوں کے میدان اورعمارتوں پر ترنگا لہرایاجانا چاہئے۔

ریاستی محکمہ تعلیم سے کہاگیاہے کہ سرکاری سہولتیں حاصل کرنے والوں کو قواعد وضوابط پر عمل کرنا چاہئے اورترنگانہ لہرانے کی کوئی وجہہ یا بہانہ نہیں ہونا چاہئے۔

اس اصول کا اطلاق‘ سرکاری‘ غیر سرکاری امدادی‘ غیر امدادی‘ اسکولوں‘ کالجوں او رمدرسوں پر بھی ہوگا۔ تمام اساتذہ اور غیر تدریسی عملے کو بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنے مکانات پر قونی ترنگا لہرائیں۔

حکومت نے طلباء کے لئے حب الوطنی کے گیت گانے‘ مضامین تحریر کرنے‘ کوئز اور ڈرائنگ پروگرام منعقد کرنے کی ہدایت دی ہے۔