کرائسٹ چرچ: نیوزی لینڈ کے نئے ٹسٹ کپتان ٹام لیتھم کا خیال ہے کہ تقریباً ناقابل تسخیر ہندوستان کو اسی کی سرزمین پر چیلنج کرنے کا واحد راستہ بے خوف کرکٹ کھیلنا ہے۔ لیتھم نے بنگلورو میں 16 اکتوبر کو ہندوستان کے خلاف شروع ہونے والی تین میچوں کی ٹسٹ سیریز سے قبل ٹم ساؤتھی سے کپتانی سنبھال لی ہے۔ ہندوستان جانا ایک دلچسپ چیلنج ہے اور ایک بار جب ہم وہاں جا ئیں تو امید ہے کہ تھوڑی آزادی کے ساتھ کھیلیں گے، بغیر کسی خوف کے کرکٹ کھیلیں اورہندوستان کو چیلنج پیش کریں۔ لیتھم نے جمعہ کو ٹیم کی ہندوستان روانگی سے قبل ان خیالات کا اظہار کیا ۔