آزاد نے کیادوال پر وار ’پیسے دے کر آپ کس کو بھی ساتھ لاسکتے ہیں‘۔ ویڈیو

,

   

قومی سلامتی مشیر اجیت دوال کے مقامی کشمیریوں سے شوپیان میں بات چیت کرتے ہوئے اور سابق میں سڑک پر کھانا طعام کرنے کے مناظر پر تبصرہ کرتے ہوئے کانگریس کے لیڈر غلام نبی آزاد نے کہاکہ ”کسی کو بھی خریدا جاسکتا ہے“

YouTube video

سری نگر اڑان بھرنے سے قبل رپورٹرس کی جانب سے چہارشنبہ کے روز مسٹر دوال کے مقامی لوگوں سے بات چیت کے ویڈیو اور فوٹوز کے متعلق سوالات کا جواب دیتے مسٹر آزادنے کہاکہ ”پیسے دے کر آپ کسی کو بھی ساتھ لاسکتے ہیں“۔

بڑے پیمانے پر پھیلائے ہوئے مسٹر دوال کی فٹ پاتھ پر کھانا کھاتے ہوئے جبکہ پس منظر میں دوکانیں بند ہیں۔ ایک دن بعد جبمرکز نے ارٹیکل 370کے تحت آنے والے جموں کشمیر کے خصوصی موقف کو برخواست کردیا اور ریاست کی تنظیم جدید بل کومتعارف کروایااس کے ایک روز بعد منگل کے روز دوال کشمیرپہنچے تھے۔

ایسا کہاجارہا ہے کہ وہ کشمیر کے مقامی لوگو ں سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے اندر حوصلہ پیدا کرنے کی کوشش کررہے تھے۔

دوسری جانب جب کانگریس لیڈر غلام نبی آزاد جو جمعرات کے روز سری نگر ائیر پورٹ پہنچے تھے تاکہ گھر جائیں اورپارٹی کے لوگو ں سے ملاقات کریں‘

انہیں سری نگر ائیر پورٹ پر روک کر دہلی واپس لوٹادیاگیا