آسام حکومت نے اورنگ نیشنل پارک سے راجیو گاندھی کا نام ہٹایا

   

گوہاٹی : آسام کی بی جے پی حکومت نے ریاست کے اورنگ نیشنل پارک سے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کا نام ہٹا دیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ ہمنت بسوا سرما نے کابینہ کے فیصلے سے واقف کراتے ہوئے ٹویٹ میں کہا کہ قبائلی اور چائے باغان کے علاقے کی قبائلی برادری کی خواہش پوری کی گئی ہے۔ حکومت کے اس فیصلے کی مخالفت میں کانگریس لیڈر اور کالیابور ایم پی گوراو گوگوئی نے کہا کہ اگر آسام میں اگلی حکومت کانگریس کی بنتی ہے تو بی جے پی حکومت کے اس فیصلے کو منسوخ کر دیا جائے گا۔