آسام میں بی جے پی پر جم کر برسے راہل، کہا سی اے اے کبھی بھی نہیں ہوگا نافذ

,

   

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے اتوار کو، آسام میں آسام اسمبلی انتخابات کے لئے انتخابی مہم کا باضابطہ آغاز کیا۔ضلع سیواساگر کے شیو نگر بورڈنگ فیلڈ میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ، انہوں نے مرکز کی نریندر مودی حکومت پر آسام کو تقسیم کرنے اور وہاں کے بھائی چارے کو خراب کرنے کا الزام عائد کیا۔ اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ غیر قانونی امیگریشن ریاست میں ایک مسئلہ ہے لیکن ریاست کی عوام اس کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے انہوں نے مرکز میں مودی سرکار کو للکارا ہوئے کہا ، “ہم دو ہمارے دو اچھی طرح سن لو. نہیں ہوگا سی اے اے کبھی نافذ نہیں ہوگا۔