آسمان سے گرے کھجور میں اٹکے

   

تہران ۔ 10مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کوروناوائرس کی موت سے بچنے کا نتیجہ یہ ہوا کہ یہاں 27 افراد شراب میں پائے جانے والے میتھانول مادے کی زیادتی کی وجہ سے ہلاک ہوگئے۔ یہ افواہیں پھیل گئی تھیں کہ الکحل کے استعمال سے کوروناوائرس اثرانداز نہیں ہوسکتا لیکن ایسا کرنا 27 افراد کی زندگی کا چراغ یہاں کے شمال خطہ البوز میں زہریلی شراب پینے سے گل ہوگیا جبکہ ایران میں شراب کی خریدوفروخت پر امتناع عائد ہے البتہ عیسائی اور دیگر غیرمسلموں کیلئے شراب کے استعمال پر پابندی عائد نہیں ہے۔ اس سلسلہ میں مقامی میڈیا نے بھی ناجائز شراب میں میتھانول کی زائد مقدار سے شراب کے زہریلے ہوجانے کی خبریں دی ہیں۔