ویانا : برطانوی سیاح آسٹریا کے پہاڑ پر ایک تنگ سیڑھی پر چڑھتے ہوئے 90 میٹر سے زیادہ نیچے گرنے کے باعث ہلاک ہوگیا۔ یہ علاقہ دلکش اور خوبصورت تصاویر کے خواہشمند سیاحوں میں بہت مقبول ہے۔ یہاں موجود سیڑھی کو مقامی طور پر ’جنت کی سیڑھی‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔ 12 ستمبر کو 42 سالہ شخص سیڑھی پر اکیلا چڑھ رہا تھا اور اس دوران وہ پھسل کر نیچے وادی میں گرگیا۔ حادثہ کے بعد پولیس اہلکاروں اور ریسکیو ہیلی کاپٹر جائے وقوعہ پر پہنچا تاہم اس شخص کو بچایا نہیں جاسکا۔ حادثہ کے تھوڑی دیر بعد ریسکیور اہلکاروں نے برطانوی سیاح کی لاش نکال لی۔ اس حادثہ سے متعلق حکام نے کسی تیسرے فریق کی غفلت کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثہ کے وقت برطانوی سیاح مکمل طور پر اکیلا تھا۔