ویانا: یورپی ملک آسٹریا میں صدر آلیکسانڈر فان ڈئر بیلن نے انتہائی دائیں بازو کی جماعت فریڈم پارٹی کے لیڈر ہیربرٹ کِکل کو نئی ملکی حکومت کی تشکیل کی دعوت دے دی ہے۔ آسٹرین صدر کے بقول ان کیلئے یہ کوئی ’’آسان فیصلہ‘‘ نہیں تھا۔ جرمنی کے پڑوسی ملک آسٹریا کے دارالحکومت ویانا سے 6 جنوری کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق گزشتہ ویک اینڈ پر یہ ملک اس وقت سیاسی بحران کا شکار ہو گیا تھا، جب سیاسی طور پر اعتدال پسندانہ سوچ کی حامل جماعتوں پر مشتمل ایک مخلوط حکومت بنانے کی کوشش ناکام ہو گئی تھی۔