آسٹریا : نئے چانسلر کارل نیہامرکی حلف برداری

   

ویانا : آسٹریا کے سابق وزیر داخلہ کارل نیہامر نے ملک کے نئے چانسلر کی حیثیت سے عہدے کا حلف لیا۔ وہ اس منصب کے ساتھ ساتھ قدامت پسند سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کی سربراہی بھی کریں گے۔ کارل نے یورپی یونین کے رکن ملک آسٹریا کے نئے چانسلر کا حلف اٹھایا ہے۔ کارل نیہامر سے قبل الیگزینڈر شالن بیرگ نے 2ماہ تک آسٹریا کے چانسلر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہے تھے ، جب کہ ان سے قبل سباستیان کرس آسٹریا کے چانسلر تھے۔